جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بزدل حکومت سے نوازشریف کے شیر گھبرانے والے نہیں: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ

لاہور: عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آپ کے کچھ وزیر آپ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ان کے لئے چلہ کاٹیں، بزدل حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے نوازشریف کے شیر گھبرانے والے نہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بزدار صاحب پنجاب نہیں آپ کے رشتے دار، فرنٹ مین ترقی کر رہے ہیں۔ کب تک آپ اپنی سادگی اور شرافت کے ڈھونگ کے پیچھے چھپتے رہیں گے؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس شخص کوئی اینٹوں کے بھٹے پر منشی نہ رکھے عمران خان نے اس کے حوالے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ کردیا ہے، بزدار صاحب آپ نے کونسی دودھ اور شہد کی نہروں کی کھدائی کرائی ہے جن کے راستے میں پی ڈی ایم رکاوٹیں کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جن کا لیول کونسلر بننے کا نہیں تھا ان کو معاون خصوصی بھرتی کرلیا: عظمیٰ بخاری

ان کا کہنا تھا کہ آپ باقاعدگی سے اپنی وٹس ایپ کلاسز لیں اور اپنی سرکار سے روزانہ دم درود کرایا کریں، آپ کے کچھ وزیر آپ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ان کے لئے چلہ کاٹیں۔ پنجاب کے عوام آج شہباز شریف کی گڈ گورننس اور مینجمنٹ کو یاد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے اڑھائی سالوں میں پروٹوکول انجوائے کرنے کے علاوہ ایک گلی بھی مرمت نہیں کرائی۔

عظمیٰ بخاری نے کھوکھر پیلس گرانے کی شدید مذمت کی کہا کہ عدالت کے سٹے آڈر کے باوجود بزدار انتظامیہ نے کھوکھر پیلس گرایا، بزدار انتظامیہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ کھوکھر برادران کو نوازشریف کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے، بزدل حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے نوازشریف کے شیر گھبرانے والے نہیں۔

متعلقہ خبریں