جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

نواز الدین صدیقی نے فلمیں بند ہونے کے بعد کھیتی باڑی شروع کردی

کھیتی

ممبئی : بالی ووڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے کرونا کی وجہ سے فلمیں بند ہونے کے بعد کھیتی باڑی شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ اداکارہ نے 20 سال قبل جس کام سے دوری اختیار کی اور بالی ووڈ کی دنیا میں داخل ہوئے اب سینیما بند ہونے کے بعد وہ واپس اُسی طرف چلے گئے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کھیتوں میں کام کررہے ہیں، اُن کے کپٹروں سے اندازہ ہورہا ہے کہ انہوں نے دن بھر مشقت کی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین اور مداحوں نے نوازالدین صدیقی کو کھیتی باڑی کا کام کرتے دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ کی موت کا صدمہ، کزن سمیت 2 لوگوں کی جان لے گیا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی ان دنوں ریاست اترپردیش میں واقع اپنے آبائی گاؤں بدھانا میں ہیں اور وہ خود کو مصروف رکھنے کے لیے کاشت کاری کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تقریباً چار برس پہلے نواز الدین صدیقی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ خود کسان رہ چکے ہیں اس لیے اُن کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔

متعلقہ خبریں