جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی گئی، رہا کرنے کا حکم

نذیر چوہان کی ضمانت

لاہور : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی سے منحرف ہو کر مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ریلیف مل گیا۔ عدالت نے نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

نذیر چوہان سمیت دیگر ملزمان کی بعد ازگرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

 

 

 

متعلقہ خبریں