جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این سی او سی کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

کورونا

اسلام آباد: سربراہ این سی او سی اسد عمر کی جانب سے مختلف اضلاع میں عائد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی او سی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام تعلیمی ادارے 16ستمبر سے کھلیں گے، تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق زیادہ متاثرہ اضلاع میں پابندیاں 21 ستمبر تک نافذ رہیں گی، 21 ستمبر کو این سی او سی اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی، مزید 78 اموات

این سی اوسی کی جانب سے 6 اضلاع میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیادہ متاثرہ اضلاع میں پنجاب کے 5 اور خیبرپختونخوا کا ایک ضلع شامل ہے۔ پنجاب کے اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات شامل ہے، خیبرپختونخوا کا ضلع بنوں بھی کورونا متاثرہ اضلاع میں شامل ہے۔

فیصلے کے مطابق 6 اضلاع کے علاوہ ملک بھر میں کاروبار ایک روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 6 اضلاع کے علاوہ ملک بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گا، بیرون ممالک سے آنے والوں کیلئے سفری پالیسی برقرار رہے گی۔

متعلقہ خبریں