جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

این سی او سی کا تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

تعلیمی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رہیں گی۔

این سی او سی کے مطابق 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 12 سال سے زائد عمر طلباء کے سکول کھلے رہیں گے، 12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسینیٹڈ طلباء کو اسکول آنے کی اجازت ہوگی، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلباء مختلف ایام میں اسکول آئیں گے۔

این سی او سی نے بتایا کہ 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد اسکول آ سکے گی، 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد باقی 3 دن 50 فیصد طلبا اسکول آسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

این سی او سی نے بتیا کہ 10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد سو فیصد طلبا اسکول آئیں گے، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں