جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

این سی او سی کا پاکستان اور ایران کے باڈرز سیل کرنے کا فیصلہ

این

اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نظر این سی او سی نے پاکستان اور ایران کے باڈرز سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران اور افغانستان کے ساتھ باڈرز 4 اور 5 مئی کی رات ایک بجے سیل کر دیئے جائیں گے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق وائرس کی نئی اقسام اور نئے تغیرات کو روکنے کیلئے لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا، جائزے کا مقصد زمینی راستے سے آمد ورفت اور بارڈر پر کورونا پروٹوکول کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کی یوم علیؑ، اعتکاف، شب قدر، جمعتہ الوداع، عید کیلئے خصوصی گائیڈلائنز جاری

این سی او سی کے مطابق نظرثانی پالیسی 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب رات ایک بجے سے لاگو ہوگی اور 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب تک لاگو رہے گی۔

این سی او سی نے بتایا کہ نظرثانی پالیسی کا اطلاق زمینی راستے سے آنے والے لوگوں پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں