جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

این سی او سی کی ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کے لیے رجسٹر ہونے کی ہدایت

رجسٹر ہونے کی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کے لیے رجسٹر ہونے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کے لیے رجسٹر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ورکرز ہماری اولین ترجیح ہیں۔ فرنٹ لائن ورکرز کی حفاظت کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ تاکہ تمام ہیلتھ کئیر ورکرز اسی جزبے کے ساتھ لوگوں کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے کام کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 47 افراد جان سے چلے گئے

انہوں نے کہا کہ اب تک سندھ میں 32 ہزار 8 سو 60، پنجاب میں 15 ہزار 4 سو 94،  ہیلتھ ورکرز ویکسین لگا چکے ہیں۔ کے پی میں ایک ہزار 6 سو 39 جی بی میں 1 ہزار 13، اسلام آباد میں 8 سو 59، آزاد کشمیر میں 6 سو 51 اور بلوچستان میں 2 سو 52 ہیلتھ ورکرز کرونا ویکسین سے مستفید ہوچُکے ہیں۔

متعلقہ خبریں