جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این سی او سی کیجانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کیلئے ہدایات جاری

این

اسلام آباد: این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 8 مئی سے 16 مئی تک عیدالفطر تعطیلات کے لئے سیاحتی مقامات پر عوام کے اکٹھ نہ ہونے دینے کے لیے سیکورٹی ادارے داخلی راستوں پر تعینات ہوں گے۔

این سی او سی کی جانب سے 8 مئی سے 16 مئی تک عیدالفطر تعطیلات کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق شمالی علاقہ جات میں تمام داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعداد اور استعداد کار بڑھا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: این سی اوسی کا 10 سے 15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان

متعلقہ ٹول پلازوں پر عوام کی آگاہی کے لئے خصوصی بینر آویزاں کرنے کے لیے این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

صوبائی حکومتوں نے عید کی چھٹیوں کے دوران عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لئے سیاحتی مقامات اور ہوٹلوں کی بندش کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

سیاحتی مقامات پر عوام کے اکٹھ نہ ہونے دینے کے لیے سیکورٹی ادارے داخلی راستوں پر تعینات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں