جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این سی او سی اجلاس، ملک بھر میں کورونا صورتحال پر اطمینان کا اظہار

کورونا

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، این سی او سی نے وزارت تعلیم کی طرز پر دیگر وزارتوں کو بھی اپنے ملازمین کو ویکیسن لگوانے کی ہدایات جاری کردیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، این سی او سی نے وزارت تعلیم کی طرز پر دیگر وزارتوں کو بھی اپنے ملازمین کو ویکیسن لگوانے کی ہدایات جاری کردیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بیس لاکھ ٹیچرز میں سے چار لاکھ پچاس ہزار ٹیچرز کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی، مزید 53 افراد کا انتقال

ملک بھر میں ائیرپورٹس پر یومیہ 6 ہزار ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی صلاحیت ہوگئی، ائیرپورٹس پر یومیہ ستائیس فلائٹس پر اوسط پینتالیس سو مسافر یومیہ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ائیرہورٹس پر جامع نظام کی وجہ سے تین سو اٹھاسی کورونا مریضوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی، ائیرپورٹس پر ٹریکنگ کے علاوہ قرنطینہ کا بھی موثر نظام چل رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں چھ سو سے زائد نادرا سینٹرز کی جانب سے 5 جون سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں