جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپنے گھر کو درست کرنے کی ضرورت ہے : جاوید لطیف

اپنے گھر کو

لاہور : جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ بات کریں تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے، اپنے گھر کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں میاں جاوید لطیف کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میاں جاوید لطیف کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں : فون پر ہیلو کرنے کے ڈرامے سے مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی : بلاول بھٹو

جاوید لطیف نے عدالت میں بیان دیا کہ میں عدالت سے پوچھتا ہوں میرا گناہ کیا ہے۔ جب ملک ٹوٹا اس وقت ہم سے غلطیاں ہوئیں، ان حالات پر بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مشرقی پاکستان کے حالات پر بات ہوتی تو وہ سانحہ نہ ہوتا۔ اپنے گھر کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کے لوگوں کو غدار قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر ہم بات کریں تو ہمیں غدار کہا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں