جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

نیند کی کمی دل کے جان لیوا امراض کا سبب بن سکتی ہے

نیند کی کمی

کیا آپ جانتے ہیں کہ نیند کی کمی دل کے جان لیوا امراض کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ انتباہ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جدید طرز زندگی جسمانی گھڑی کے لیے تباہ کن ثابت ہورہا ہے اور اس کے نتیجے میں نیند کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے، جو مختلف امراض کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہمارے سونے جاگنے کی سائیکل متاثر ہونے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرک ڈرائیور نیند آنے کے باعث گاڑی سے ٹکرا گیا، 2 افراد جاں بحق

تحقیق کے مطابق موجودہ عہد میں سماجی مواقعوں اور ملازمت کے تقاضوں کے باعث لوگ رات گئے تک زیادہ متحرک رہتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کی نیند متاثر ہوتی ہے۔

بہت زیادہ عرصے تک نیند کی کمی سے خون کی شریانوں کے افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو آگے بڑھ کر دل کے امراض کا باعث بن جاتے ہیں۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا اور انہیں 8 دن تک روزانہ رات کو صرف 5 گھنٹے کی نیند لینے کی اجازت دی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دونوں گروپس کی دل کی دھڑکن کی رفتار میں دن میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ تناﺅ ک باعث بننے والے ہارمون کی شرح بھی بڑھی جو بلڈ پریشر بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں طبی ماہرین نے ایک تحقیق کے ذریعے بتایا ہے کہ ہر انسان کے سونے کا الگ پیٹرن ہوتا ہے، جو جسم کے اندر موجود حیاتیاتی گھڑی پر اثر ہوتے ہیں اور اس گھڑی کو ڈسٹرب کرنا مطلب بے شمار مسائل اور جانلیوا امراض کو دعوت دینا ہے، اسی لیے نیند کے حساب سے کئی کیٹیگریز بنائی گئی ہیں۔

مارننگ لرک: اس کیٹگری کے افراد صبح 9 سے 11 بجے تک نہایت چست ہوتے ہیں، اس کے علاوہ بقیہ پورا دن یہ سست رہتے ہیں۔

آفٹر نونر: ایسے افراد صبح اور شام دونوں وقت سست اور غنودگی میں رہتے ہیں تاہم صبح 11 سے شام 5 تک نہایت ایکٹو ہوتے ہیں۔

نیپر: ایسے افراد صبح بہت چاق و چوبند ہوتے ہیں تاہم صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک یہ غنودگی میں رہتے ہیں، اس کے بعد شام میں یہ ایک بار پھر چست اور چاق و چوبند ہوجاتے ہیں۔

نائٹ اولز: ایسے افراد دن کے آغاز میں خود کو نہایت تھکا ہوا اور غنودگی میں محسوس کرتے ہیں، ان کی صبح 10 بجے سے پہلے نہیں ہوتی۔ تاہم اٹھنے کے بعد یہ سارا دن الرٹ رہتے ہیں اور رات کو بہت دیر تک جاگتے ہیں۔

سوئفٹس: ایسے افراد جس وقت اٹھتے ہیں اس وقت سے لے کر رات سونے تک الرٹ اور چاق و چوبند رہتے ہیں اور اس دوران کوئی غنودگی یا تھکن محسوس نہیں کرتے۔

ووڈ کوکس: ایسے افراد سارا دن غنودگی اور تھکن محسوس کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں