جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی: عثمان بزدار

عثمان

لاہور: عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو نہ ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا، پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ پاکستان کو ذاتی ایجنڈے کی خاطر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کا نقصان ملک کو ہو رہا ہے، قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو نہ ملک کا احساس ہے نہ عام آدمی کا۔ ان عناصر نے اڑھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا : عثمان بزدار

ان کا کہنا تھا کہ افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک اور معیار ی منصوبے ہماری حکومت کا طرۂ امتیاز ہے۔

متعلقہ خبریں