جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نہ ان ہاؤس تبدیلی نہ مڈ ٹرم الیکشن، اپوزیشن کے ارمان دل میں ہی رہ جائیں گے : جہانگیر ترین

ارمان دل

لاہور : جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی نہ مڈ ٹرم الیکشن ہوں گے، خواب دیکھنے والوں کے ارمان دل میں ہی رہ جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : نہ حکومت گرانے جارہے ہیں نہ ن لیگ نے ایسی کوئی بات کی ہے، خالد مقبول

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔ سازشیں کرنے والے پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں۔ سازشی عناصر پہلے کی طرح آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکار ہو کر بکھری ہوئی ہیں۔ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی نہ مڈ ٹرم الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خواب دیکھنے والوں کے ارمان دل میں ہی رہ جائیں گے۔ انشاء اللہ اگلے الیکشن بھی تحریک انصاف جیتے گی۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے پیش رفت خوش آئند ہے۔

متعلقہ خبریں