جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نہ وفاقی حکومت بچتی نظر آ رہی ہے نہ پنجاب حکومت : شیری رحمان

نہ وفاقی حکومت بچتی

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مانگے تانگے کی سرکار اکثریت کھو چکی ہے، نہ وفاقی حکومت بچتی نظر آ رہی ہے نہ پنجاب حکومت۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏ملک میں ہر طرف بحران ہے۔ سوائے کرسی بچانے کے کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ مانگے تانگے کی سرکار اکثریت کھو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر قرارداد پیش کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ نہ وفاقی حکومت بچتی نظر آ رہی ہے نہ پنجاب حکومت۔ حکومتی اتحادی آج جائیں یا کل۔ ان کے پاس تو بجٹ پاس کرنے کے لئے بھی نمبرز پورے نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں