جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : جائیداد کے تنازعہ پر جرگے کے دوران بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا

بھتیجے چچا

کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں جائیداد کے تنازعہ پر جرگے کے دوران بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے سگے چچا کو قتل اور دو بیٹوں اور ایک پوتے کو زخمی کردیا.

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میانوالی کالونی میں فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک زخمی شخص راستے میں دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ فضل ولد حمیش گل اور زخمیوں میں اس کے دو بیٹے 19 سالہ امجد ولد فضل، 28 سالہ ظفر ولد فضل اور 6 سالہ پوتا علی ولد گل زادہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دو بھائیوں اور ان کے بیٹوں کے درمیان جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا ہے، جائیداد کے تصفیے کے لیے دو بھائی اور ان کے بیٹوں کا جرگہ ہورہا تھا ایک بھائی کے بیٹے مشتعل ہو گئے اور بھتیجے نور محمد نے چچا اور اس کے بیٹوں پرفائرنگ کردی اور موقع پر سے فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں