جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیپرا کا بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق بجلی صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین کو اضافی رقم اکتوبر کے بجلی بلوں میں ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا بجلی اور گیس کی قیمت اور ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، کے الیکٹرک صارفین پر نیپرا فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں