بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، نیپرا نے سمری پاور ڈویژن کو بھیج دی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 190 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرابجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اپنی سمری پاور ڈویژن کو بھیج دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی سے شروع ہوگا، ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے بجلی کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق کیا جارہا ہے، بجلی کی قیمتوں سے حاصل ہونے والی رقم پاور سیکٹرکے گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے استعمال ہوگی۔