جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری

نیپرا

اسلام آباد: ملک میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی، گدو پاور پلانٹ کی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلیک آوٹ گدو پاور پلانٹ اور سوئچ یارڈ کے درمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا۔

نیپرا کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق بلیک آوٹ گدو پاور پلانٹ اور سوئچ یارڈ کے درمیان سرکٹ کی تبدیلی کے دوران ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بجلی بریک ڈاؤن ایک انسانی غلطی سے ہوا: عمر ایوب

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بریک ڈاؤن تکنیکی تربیت کی کمی کے باعث ہوا۔ پاور پلانٹس پر تعینات عملے کی تکنیکی تربیت پر توجہ دینے کی سفارش بھی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رات گئے پاکستان بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی شہر اب تک بجلی سے محروم

بریک ڈاون سے بڑی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئی تھیں، بجلی بحالی پر فوری کام شروع کیا گیا، کچھ پاور پلانٹس کو بحال کرنے میں دیر لگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے بھی ٹپال اور گل احمد پاور پلانٹس کو چلانے کی کوشش کی مگر گیس کی کمی کے باعث پلانٹس بند تھے۔

زیادہ تر پاور پلانٹس 27 گھنٹے کے اندر ٹرانسمیشن لائن سے کنیکٹ ہوئے۔ این ٹی ڈی سی مجموعی طور پر 22 گھنٹے میں بجلی بحال کرنے میں کامیاب ہوئی۔

متعلقہ خبریں