جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عمران خان کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، وہ اسمبلی نہیں توڑیں گے : اعظم نذیر تارڑ

توڑیں

لاہور : وزیر قانون کا کہنا ہے کہ عمران خان نہ اسمبلی توڑیں گے، نہ ہی کچھ کرنے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنے کا نام سیاست ہے۔ دست و گریبان ہونے کا نام سیاست نہیں۔ خان صاحب نے اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر ڈائیلاگ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا ہوگا، اب سنجیدگی آجانی چاہیے : وزیر اعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔ عمران خان نہ اسمبلی توڑیں گے، نہ ہی کچھ کرنے جارہے ہیں۔ جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے، وہاں الیکشن کرا دیں گے۔

متعلقہ خبریں