جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار، جلد ای سی سی میں پیش کیا جائے گا

نئی 5 سالہ

اسلام آباد : وزارت تجارت نے نئی تجارتی پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا۔ وزارت تجارت کے مطابق نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چاول کی خریداری کیلیے میکسیکو کے تجارتی وفد کی پاکستان آمد، پاکستانی تاجر فائدہ اٹھائیں : مشیر تجارت

وزارت تجارت کے مطابق نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی منظوری کے لیئے جلد ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

پالیسی کو ای سی سی سے منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ نئی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے، حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 2025 تک برآمدات کو 46 ارب ڈالر تک لے جانے کا پلان ہے۔

متعلقہ خبریں