جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور عماد وسیم ٹاپ ٹین میں شامل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

دبئی : آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم بدستور دوسری پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستان کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر ہے، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم نے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے اور ٹاپ ٹین بولرز میں عماد وسیم بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون نے بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی  رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولرز میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ کو کلین سوئپ کرنے والی انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردیا۔ بھارت تیسری، پاکستان چوتھی اور جنوبی افریقہ کی پانچویں پوزیشن ہے۔

متعلقہ خبریں