جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

آئی فون کی نئی اپ ڈیٹ، سائز ایک جی بی

آئی فون

ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) کی نئی اپ ڈیٹ پیش کردی۔

آئی فون کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ میں پرانے ورژن کی طرح خرابیاں نہیں ہوں گی اور یہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسٹور سے آئی او ایس 15.2.1 آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیں، جس کا سائز ایک جی بی ہے۔

اپڈیٹ کرنے کے لئے سیٹنگ کے آپشن میں جا کر جنرل سیکشن پر جائیں اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سب سیکشن پر کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ریلیز سے قبل آئی فون 14 پرو کا نیا فیچر سامنے آگیا

یہاں پر صارف کو نئی اپ ڈیٹ نظر آئے گی جس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں