جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنے چاہئیں : چودھری شجاعت حسین

ملک میں نئے کٹے

لاہور : چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمن سے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنے چاہئیں۔ امانت علی اور سلامت علی کا ذکر کرتے ہیں اسلام آباد آؤں گا تو اس پر تفصیل سے بات ہوگی۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے جمعیت علماء اسلام (ف) لے امیر مولانا فضل الرحمن سے فون پر رابطہ کیا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں اس وقت ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنے چاہئیں۔ ملک اس وقت جن مشکلات میں گھرا ہوا ہے اس میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی سے کئے وعدے پورے نہ ہوئے تو نام سامنے پائیں گے : مولانا فضل الرحمٰن کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ آپ ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں۔ آپ کے والد نے ملک کی مضبوطی کی تحریکوں میں حصہ لیا، وہ ایک عظیم لیڈر تھے۔  

ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی اکثر تقریروں میں جس امانت علی اور سلامت علی کا ذکر کرتے ہیں اسلام آباد آؤں گا تو اس پر تفصیل سے بات ہوگی، قوم نے بھی ہمیں ایک امانت دی ہے۔ ہم سب کو قوم کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کوشش کرنی چاہئے۔  

متعلقہ خبریں