جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس، 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق

20 ماہ کے بچے

کوئٹہ : بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، 20 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق چلتن ٹاؤن کی یونین کونسل میاں غنڈی کے 20 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیو سے متعلق نمونے 25 اور 26 جولائی کو لیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ: 4 ماہ سے تعطل کا شکار پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

بچے کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے خاندان سے ہے، بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 16 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں