جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

10 سال ایک صوبے میں کام کرنیوالا افسر صوبہ بدر ہوگا، نئی روٹیشن پالیسی جاری

صوبہ بدر

اسلام آباد : نئی روٹیشن پالیسی جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق 10 سال ایک صوبے میں کام کرنیوالا افسر صوبہ بدر ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو اور پولیس سروس کے لیے نئی روٹیشن پالیسی 2020 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی روٹیشن پالیسی کا اطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگا، مرد افسران کے لیے گریڈ 17 سے 19 تک 2 سال ہارڈ ایریاز میں سروس لازمی قرار دی گئی ہے، جب کہ گریڈ 18 تک مرد 5 سال، خواتین افسران کی صوبائی حکومتوں میں 3 سال تعیناتی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا سے پہلے معیشت بہتر کر چکے تھے، موثر پالیسیوں سے سرمایہ کاری ہو رہی ہے : شبلی فراز

10 سال تک مسلسل ایک صوبے میں کام کرنے والے افسران صوبہ بدر ہوں گے۔ تبادلوں اور تقرریوں کے لیے سال میں 2 بار افسران کی گریڈ کے حساب سے فہرستیں بنیں گی، جب کہ ہارڈ ایریاز میں تعیناتی کے بغیر مرد افسران کو گریڈ 20 میں ترقی نہیں ملے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 17 اور اوپر گریڈ کے افسران سنیارٹی کے اعتبار سے ہارڈر ایریاز میں تعینات ہوں گے، مسلسل 10 سال سے زیادہ ایک حکومت میں تعینات افسران کو گریڈ 21 میں ترقی نہیں ملے گی، جب کہ افسران اپنی فیملی کے لیے صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔

متعلقہ خبریں