جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نئے اسکرپٹ میں معاشی عدم استحکام سے نجات کی کوشش ہوگی : شیخ رشید

نئے اسکرپٹ

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نئے اسکرپٹ میں سیاسی عدم استحکام سے نجات کی کوشش ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ عمران خان 25 دن سمری پر بیٹھا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں نے بھی کہا ہے کہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام گھمبیر ہوگیا ہے۔ فوج نے سیاست سے دور رہنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، جو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹیفیکیشنز جاری

ان کا کہنا تھا کہ نیا آرمی چیف کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں۔ ملک اور عوام کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ سیاسی استحکام قبل ازوقت الیکشن سے آئے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا ہے، اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نئے اسکرپٹ میں معاشی و سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی۔ عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں