جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نئی شپنگ پالیسی کا اعلان، نئی رجسٹرڈ شپنگ کمپنی کو 2030 تک کسٹم ڈیوٹی معاف

نئی شپنگ پالیسی

اسلام آباد : وفاقی وزیر علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کردیا، پاکستان میں نئی رجسٹرڈ شپنگ کمپنی کو 2030 تک کسٹم ڈیوٹی معاف کردی گئی ہے۔

علی زیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی رجسٹرڈ ہونے والی شپنگ کمپنی پر 2030 تک ڈیوٹی نہیں لگے گی، کمپنی کے جہازوں کی آمدنی پر بھی کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو فریٹ پاکستانی کرنسی میں چارج کرنا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک نے شپنگ انڈسٹری کو طویل المیعاد فنانس پالیسی میں شامل کرلیا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو شپنگ کاروبار میں لانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کے الیکٹرک کو بیشتر رعائتیں دو ہزار آٹھ سے دو ہزار تیرہ کے دوران دی گئیں : علی زیدی

ان کا کہنا تھا کہ نئی شپنگ پالیسی سے ماہی گیروں کو سہولت ملے گی، جلد 3 سے 4 کمپنیاں اپنے جہاز خریدنا شروع کریں گی۔ وزارت تجارت کسی بھی ملک کی معاشی سمت کا تعین کرتی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ نئی شپنگ پالیسی بنانے میں رزاق داؤد نے بہت مدد کی، پاکستان کی زیادہ تر برآمدات بندرگاہوں سے ہوتی ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات بھی بندرگاہوں سے آتی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکٹر ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، میری ٹائم سیکٹر اہم وزارتوں سے رابطے میں ہے، تجارت، پیٹرولیم ،ایف بی آر و دیگر اداروں سے رابطہ رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں