جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نئی ٹیسٹ رینکنگ؛ بابراعظم اور کوہلی کی ایک درجہ تنزلی

ٹیسٹ

دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں اور آسٹریلین بلے باز اسٹیو اسمتھ کی بھی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے تیسرے پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ میں ولیمسن پہلی پوزیشن پر آ گئے، بابر کی پانچویں پوزیشن برقرار

پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ انگلش کپتان جوروٹ چھ درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پانے میں سرخرو ہوئے ہیں۔

بھارتی کھلاڑی پجارا بھی ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس آٹھویں، بھارت کے اجینکا رہانے نویں اور نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

دنیا کے دس بہترین بولرز کی فہرست میں کوئی پاکستان جگہ نہیں بناسکا، محمد عباس کا 12 واں نمبر ہے۔

متعلقہ خبریں