جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ مارٹن گپٹل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے پر رضامند

مارٹن

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے پر رضامند ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارٹن گپٹل نے سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی جب کہ ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے الگ ہوچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ مارٹن گپٹل اب کہیں بھی اپنے مواقع تلاش کرسکتے ہیں جب کہ انہیں سلیکشن کے لیے زیر غور لایا جائے گا تاہم ترجیح سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو دی جانےگی۔

یہ بھی پڑھیں: کنٹریکٹ نہ لینے پر فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ بھارت کیخلاف سیریز سے باہر

مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، اب مجھے اپنے لیے اور آپشنز بھی دیکھنا ہیں۔

مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کوئی میچ نہیں کھیلے تھے اور انہیں بھارت کے خلاف سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں