جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ  کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، اس دوران مہمان ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

دورہ پاکستان کے لیے ٹام لیتھم کیوی ٹیم  کی طرف سے کپتانی کے فرائض انجام دیں گے.

یہ بھی پڑھیں پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا

ٹی ٹونٹی اسکواڈ:

15رکنی ٹی20اسکواڈ میں ٹام لیتھم )کپتان( ، فن ایلن، ٹوڈ ایسٹل، بینٹ، بلنڈل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ڈیرل مچل، اعجاز پٹیل، بین سیئرز، بلیئر ٹیکنر، ول ینگ، ایش سودھی اور مارک چیمپن شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ:

ٹام لیتھم (کپتان) ، فن ایلن، ہمیش بینٹ، ٹام بلنڈل، ڈگ بریسول، کولن ڈی گرینڈ ہوم، جیکب ڈیفی، میٹ ہینری، سکاٹ کوگلجن، کول میکونچی، ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، رچن ریوندرا، بلیئر ٹکنر، وِل ینگ  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

خیال رہے کہ ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہو گا جب کہ 5 ٹی 20 میچزکی سیریز 25 ستمبر ‏سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کا مکمل شیڈول

11 ستمبر – اسلام آباد آمد۔

12-14 ستمبر- قرنتینہ ۔

15-16 ستمبر- تربیت/پریکٹس/انٹرا اسکواڈ میچ۔

17 ستمبر – پہلا ون ڈے ، راولپنڈی۔

19 ستمبر – دوسرا ون ڈے ، راولپنڈی۔

21 ستمبر – تیسرا ون ڈے ، راولپنڈی۔

25 ستمبر – پہلا ٹی 20 ، لاہور۔

26 ستمبر – دوسرا ٹی 20 ، لاہور۔

29 ستمبر – تیسرا ٹی 20 ، لاہور۔

1 اکتوبر – چوتھا ٹی 20 ، لاہور۔

3اکتوبر – 5 واں ٹی 20 ، لاہور۔

متعلقہ خبریں