جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کین ولیمسن 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین اور ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، ایڈم ملن، ڈیرل میچل، جمی نیشم، گلین فلپس، میچل سینٹنر، ایش سوڈھی اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مطابق نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ اسکواڈ ہی سہہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا ،سہہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہوگی ، پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں سہہ فریقی سیریز میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں