جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

پاکستان

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پہلے ٹی 20 میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 154 رنز ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے مذکورہ ہدف باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 57، مارک چیمپمین نے 34 اور گلین فلپس نے 23 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 29 رنز دے کر تین جب کہ شاہین آفریدی نے 27 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

شاداب کے فیصلے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن شدید مشکلات کا شکار رہی اور صرف 42 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی تاہم اس موقع پر کپتان شاداب خان سے بیٹنگ کو سہارا دیا لیکن وکٹیں گرتی رہیں۔

شاداب خان نے 32 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی، فہیم اشرف 18 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاداب کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور چند لمبے شاٹس کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 153 تک پہنچانے میں مدد کی۔

پاکستان کے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹریننگ کا باضابطہ آغاز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایڈن پارک آکلینڈ میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیم میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حیدر علی اور محمد حفیظ شامل ہیں، کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، عماد وسیم اور فہیم اشرف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد اور حسین طلعت شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ، ڈیون کونوے اور گلین فلپس شامل ہیں، جمی نیشم ، میچل سینٹنر، مارک چیپمین اور اسکاٹ کگلئین ٹیم کا حصہ ہیں۔ اش سوڈھی، جیکب ڈفی اور بلئیر ٹکنر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں