جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارت ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر

مانچسٹر: نیوزی لینڈ نے بھارت کوشکست دے کر کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

بھارتی ٹاپ آرڈر نیوزی لینڈ کے بولرز کے سامنے بے بسی کی تصویر بن گئے،صرف پانچ رنز پر تین بلے باز روہت شرما، لوکیش راہول اور ویرات کوہلی صرف ایک ایک رن بنا کر پویلین پہنچ گئے۔

چوبیس رنز پرچار کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد رشب پانت اور پانڈیا نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 47 رنز کی شراکت قائم ہوئی،رشب پانت 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ساتویں وکٹ کی شراکت میں مہندرا سنگھ دھونی اور رویندرا جڈیجا نے 116 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی،جڈیجا 77 رنز اور دھونی 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سانٹنر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 211 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر شروع کی اوراور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 239 رنز ہی بناسکی۔

راس ٹیلر نے 74 اور کپتان کین ولیمسن نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کی شکست کے ساتھ ایشین ٹیموں کے لئے ورلڈ کپ کا سفر اختتام کو پہنچا ،اس سال کے میگا ایونٹ میں ایشیا کی پانچ ٹیموں نے جگہ بنائی تھی۔

گزشتہ روز میچ میں بارش ہونے کی وجہ سے بقیہ میچ آج کھیلا گیا، ٹورنامنٹ رولز کے مطابق دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے. جب کہ بارش کی وجہ سے دوسرے دن میچ ٹونٹی اوورز تک محدود کیا جا سکتا ہے، دونوں سیمی فائنلز میں میچ مکمل طور پر واش آؤٹ ہوا تو لیگ میں زیادہ پوائنٹس لینے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔سیمی فائنلز اور فائنل میچ ٹائی ہوا تو فیصلہ سوپر اوور سے کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں