جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

نیوزی لینڈ‌ جانے والے طیارے سے خطرناک سانپ برآمد

سانپ

آکلینڈ : آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچنے والے طیارے سے خطرناک سانپ نکل آیا۔

کوئنز ٹاؤن ایئرپورٹ کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رن وے ایک پائلٹ نے اس سانپ دیکھا جب وہ پرواز کو لینڈ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

نیوزی لینڈ سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بریسبین آسٹریلیا سے آنے والی پرواز میں کسی نے کوبرا سانپ کو طیارے کے سامان والے خانے میں چھپا کر رکھا تھا۔

یہ بھی ہڑھیں: پالتو کتے کو ڈھونڈنے کیلئے لڑکی نے جہاز کرائے پر لے لیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ بائیوسیکیورٹی افسران نے طیارے کے سامان والے خانے کو مزید سرچ کیا کہ کہیں اور سانپ موجود نہ ہوں۔

رپورٹ کے مطابق بیلچے کی مدد سے سانپ کا سر کاٹ دیا گیا تھا لیکن بائیو سیکیورٹی افسران کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت نہیں ہے بلکہ سانپ کو پکڑ کر اسے اچھی موت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں