جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیوزی لینڈ نے بھارت سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بدلہ لے لیا

نیوزی لینڈ

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے بھارت سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی عبرت ناک  شکست کا بدلہ لے لیا، دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 273 رنز بنائے، تجربہ کار مارٹن گپٹل 79 اور راس ٹیلر 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس نے 41، جیمیسن نے 25 اور بلونڈل نے 21 رنز کی باری کھیلی۔

بھارت کی جانب سے چاہال نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ٹھاکر کے حصے میں 2 اور جڈیجا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں ابتدا سے ہی بھارتی بیٹسمین دباؤ کا شکار رہے اور صرف 96 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، جس کے بعد لیر اور جڈیجا نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا لیکن انکی نصف سینچریاں بھی کام نہ آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش

لیر نے 52 اور جڈیجا نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سینی نے 45 اور شوا نے 24 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے بینٹ، ساؤتھی، جیمیسن اور گرینڈہوم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جمی نیشم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہوم ٹیم نے بھارت کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-2 سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کی ہزیمت کا بدلہ چکا دیا، بھارت نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں