جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیوزی لینڈ کا پاکستانی ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار

پاکستان ٹیم

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ کے جمعرات کو ہونے والی چوتھی ٹیسٹنگ میں 54 رکنی سکواڈ میں سے 44 ارکان کے ٹیسٹ منفی آگئے جبکہ باقی 10 ارکان کی رپورٹ مثبت آئی۔ 44 ارکان کلئیرنس کے باوجود نیوزی لینڈ حکام کی جانب سے ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے چوتھی ٹیسٹنگ منظر عام پر نہ لانے اور ٹریننگ کی اجازت نہ ملنے پر میزبان حکام سے رابطہ کرکے مایوسی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے کے حوالے سے کپتان اور ہیڈ کوچ سے رابطہ کیا اور کھلاڑیوں کی رائے بھی طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ

ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے پر اتفاق کیا، ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاں اتنے روز گزر گئے وہاں تین روز اور گزار لیں گے کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے پر متفق ہیں۔

منفی آنے والے قومی سکواڈ کی آخری ٹیسٹنگ اتوار کو ہوگی جس میں کلئیرنس پر ارکان کو ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں