جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دورہ نیوزی لینڈ؛ 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز کی واپسی، عامر، شعیب اور اسد ڈراپ

نیوزی لینڈ

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی کے لیے 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ محمد رضوان ٹیسٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

مصباح الحق نے بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جب کہ شعیب ملک، محمد عامر اور اسد شفیق کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، اظہر علی، عابد علی، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، افتخار احمد شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشدل شاہ، محمد حیفظ، روحیل نذیر، فخر زمان، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، دانش عزیز، فواد عالم، عبد اللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور ذیشان ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں عثمان قادر، یاسر شاہ، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین اور محمد موسیٰ، نسیم شاہ، سہیل خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ آسان حریف نہیں، بابر اعظم کو بہتر کارکردگی پر تینوں فارمیٹ کی کپتانی دی گئی اور چیف سلیکٹر کا عہدہ خود چھوڑا ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکواڈ کا اعلان صوبائی ہیڈکوچز، جونیئر ہیڈ کوچ اعجاز احمد، اور ثقلین مشتاق سے مشاورت کے بعد کیا گیا، محمد عامر اور شعیب ملک کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جبکہ اسد شفیق کو ماضی کی کارکردگی دیکھتے ہوئے کیا گیا

ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے دروازے بند نہیں کیے گئے، اسد شفیق کم بیک کر سکتا ہے۔

اظہر علی سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اظہر علی سے متعلق فیصلہ بورڈ کا ہے، مجھ سے پوچھا گیا تھا، لیکن میں نہیں سمجھتا کہ حالیہ فیصلے پیٹرن سے ہونے والی ملاقات کا نتیجہ ہیں۔

ٹیسٹ کے نائب کپتان محمد رضوان اور وائٹ بال کے نائب کپتان شاداب خان ہونگے۔ پاکستان شاہینز کی کپتانی روحیل نذیر اور نائب کپتانی حیدر علی کریں گے۔قومی ٹیم 23 نومبر کو نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔

متعلقہ خبریں