جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دورہ نیوزی لینڈ؛ قومی کرکٹ ٹیم کی کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ شروع

پاکستان

کوئنز ٹاؤن: پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی مینجڈ آئسولیشن ختم ہونے کے بعد کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ شروع ہوگئی۔

کوئنز ٹاؤن میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں پہلے سیشن میں 3 گھنٹے ٹریننگ کی۔

حارث سہیل نے کہا کہ 14 روز سے ٹریننگ کو بہت مس کر رہے تھے، آہستہ آہستہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں، طویل گیپ کے بعد آج ہلکی ٹریننگ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کیلئے نیوزی لینڈ کیخلاف دونوں سیریز مشکل ہوں گی: وسیم اکرم

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹرز کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ آئیسولیشن کے بعد کل کوئنز ٹاون پہنچے تھے، نیوزی لینڈ آمد کے بعد دونوں کرکٹ اسکواڈ کا یہ پہلا ٹریننگ سیشن ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں