جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دورہ نیوزی لینڈ؛ قومی اسکواڈ کی چوتھی کووڈ ٹیسٹنگ کل ہوگی

ٹیسٹ کورونا کرکٹ

نیوزی لینڈ کے دورہ کے سلسلے میں میزبان ملک میں مقیم قومی اسکواڈ کی چوتھی کووڈ ٹیسٹنگ کل ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ میں اب تک قومی اسکواڈ کی تین مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ ہوچکی ہے چوتھی ٹیسٹنگ جمعرات کو ہوگی، قومی اسکواڈ کے آٹھ ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیض ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ کیلئے بہت پر جوش ہیں کوئی دباؤ نہیں ہے: بابر اعظم

پی سی بی کے مطابق توقع ہے کہ چوتھی ٹیسٹنگ میں جن افراد کے رزلٹ منفی آئیں گے انہیں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی، تاہم یہ اجازت نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری سے مشروط ہے۔

بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ اسکواڈ کی آخری ٹیسٹنگ میں منفی آنے اور ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرنے والے ارکان کو آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ خبریں