جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

دورہ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کی کارکردگی کا آج جائزہ لیا جائے گا

کمیٹی

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی آج اہم بیٹھک لگے گی، امکان ہے کہ اس نشست میں ہیڈ کوچ کے مستقبل کا بھی فیصلہ کرلیا جائے۔

یہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا نئے سال میں پہلا اجلاس ہے، سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سلیم یوسف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ، وومن کرکٹ اور پاکستانی ٹیم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اس اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو اس لیے طلب کیا گیا تاکہ اُن سے دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کی کارکردگی پر بازپُرس کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: میں معذرت کرنے نہیں آیا مایوسی ہے کہ ہم سیریز ہار گئے: مصباح الحق

اجلاس کے بعد کمیٹی اپنی تجاویز پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو بھجوائے گی۔

پی سی پی کرکٹ کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین سلیم یوسف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیوزی لینڈ میں شکست کے حوالے سے ہر پہلو کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

کمیٹی کے ارکان میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم سابق ٹیسٹ کرکٹر عمرگل، ویمن چیف سلیکٹر عروج ممتاز اور علی نقوی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں