اسلام آباد : ذرائع پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کی کوئی قرارداد نہیں لائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف پاک فوج اور اس کی قیادت کے خلاف مذموم مہم اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ قرارداد کے ذریعے پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، سماعت بغیر کارروائی 18 مارچ تک ملتوی
مذمتی قرارداد کا مسودہ دوران اجلاس سیاسی قیادت کی مشاورت سے ترتیب کیا جائے گا۔ قرارداد میں سیاسی معاملات سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زور ہوگا۔ اداروں کی تکریم اور احترام کے حوالہ سے بحث پہلے ہی ایجنڈا پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حلقے سوشل میڈیا پر اس بات کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد منظور کی جائے گی۔