جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

نیو یارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 11 زخمی

فائرنگ کے

نیو یارک: امریکی ریاست نیو یارک میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ ریاست نیو یارک کے شہر روچیسٹر میں پنسلوانیا ایونیو اور گڈمین اسٹریٹ کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے دوران وہاں سو سے زائد افراد جمع تھے۔

گڈمین اسٹریٹ کے واقعے میں تیرہ افراد فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں سے ایک خاتون اور ایک مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے گیارہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں