جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیوزی لینڈ کا پاکستان سے کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

کرکٹ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، مہمان ٹیم پاکستان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی میچز اٹھارہ، بیس اور بائیس دسمبر کو ہوں گے اور تینوں میچز آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ چھبیس دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں تین جنوری سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے آئی پی ایل کیلئے دستیابی ظاہر کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جانے والا باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ چھبیس سے تیس دسمبر تک جاری رہے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں مدمقابل آئیں گی، جہاں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اس وقت دونوں ٹیموں کے درمیان چودہ پوائنٹس کا فرق ہے۔

متعلقہ خبریں