جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیوزیلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

کارڈف: انگلینڈ  میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں نیوزیلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلم سن نے کہا کہ وکٹ پر ہلکی گھاس موجود ہے، پہلے بولنگ کرکے اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سری لنکن ٹیم آسان حریف نہیں اور اسے کم سےکم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے، کارکردگی کے ریکارڈ کو بہتر بناکر ورلڈکپ میں خود کو منوانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں