جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آئندہ سال شرح نمو 5 فیصد سے زائد ہوسکتی ہے: اسد عمر

اسد

اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ سال شرح نمو 5 فیصد سے زائد ہوسکتی ہے، پی ایس ڈی پی کا حجم رواں سال کے مقابلے میں 36 فیصد سے زائد ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ سال شرح نمو 5 فیصد سے زائد ہوسکتی ہے، آئندہ مالی سال ترقیاتی پروگراموں کا حجم 2201 ارب روپے ہوگا، پی ایس ڈی پی کا حجم رواں سال کے مقابلے میں 36 فیصد سے زائد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ امور پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

اسد عمر کا کہنا تھا کہ توانائی، ٹرانسپورٹ کے لیے مجموعی تخمینے کے 56 فیصد فنڈز مختص کیے، پانی کے شعبے کے لیے 10 فیصد فنڈز مختص کیے جارہے ہیں، گزشتہ 2 سال میں اعلیٰ تعلیم کے لیے فنڈز میں دوگنا اضافہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا اور موجودہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 54ارب روپے رکھے گئے ہیں، سی پیک منصوبوں کے لیے 87 ارب روپے رکھے گئے ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ کے اندر ایک انچ موٹر وے نہیں بنائی، سندھ میں اس وقت 90 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کام ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں