جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نک کیورگوس کو ریکٹ زمین پر پھیکنا مہنگا پڑ گیا

اٹلی: آسٹریلین ٹینس اسٹار نک کیورگوس کو ریفری کے فیصلہ پر احتجاج اور ریکٹ زمین پر پھیکنا مہنگا پڑ گیا، دو ہزار یورو کا جرمانہ اور ٹوٹل میچ فیس سے محروم ہو گئے۔

اٹالین اوپن کے دوسرے مرحلہ میں ناروے کے کسپر روڈ کے خلاف میچ کے پہلے سیٹ میں جب میچ ریفری نے ان کو پوائنٹ کا جرمانہ کیا تو کیورگوس نے پہلے ریفری کو برا بھلا کہا اور غصہ میں اپنا ریکٹ کورٹ میں پیھنک دیا، پھر کرسی بھی اٹھا کر پیھنک دی ،جرمانہ کے ساتھ ساتھ کیور گوس کو 45 پوائنٹس سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔ بعد ازاں کیورگوس نےانسٹا گرام پر اپنے منفی رد عمل کی معافی مانتے ہوئے کہا کہ یہ سب غصہ کی وجہ سے ہوا ،میں اپنے جزبات پر قابو نہ پاسکا۔

متعلقہ خبریں