جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے مالی بحران کی شدت، ادویات اور طبی آلات کی کمی سے متعلق وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو تحریری خط بھیجا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، اسپتال میں ادویات اور طبی آلات نایاب ہو گئے ہیں، فنڈز کی عدم فراہمی سے انتظامی امور بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔

خط کے متن کے مطابق عدم ادائیگیوں کی وجہ سے ٹھیکیداروں نے ادویات اور طبی آلات اسپتال کو فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے، مالی بحران کے باعث کراچی کا مرکزی اسپتال سمیت آٹھ سیٹلائیٹ سینٹرز پر ادویات اور طبی آلات کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے۔

متن کے مطابق فنڈز فراہم نہ کرنے کی صورت میں اسپتال آنے والے مریضوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، کراچی کے لیاری سینٹر سمیت نواب شاہ، مھٹی اور خیر پور سینٹرز کے قیام سے لیکر اب تک حکومت نے فنڈز فراہم کیے۔

متعلقہ خبریں