نائجیریا اور سینیگال افریقہ کپ آف نیشن فٹبال کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مصر: نائجیریا اور سینیگال نے افریقہ کپ آف نیشن فٹبال کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

مصر میں جاری ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سینیگال نے دلچسپ مقابلہ کے بعد بنین کو صفر ایک گول سے شکست دے دی۔ سینیگال کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول کھیل کے دوسرے ہاف میں ادریسا گوائے نے اسکور کیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں فیورٹ نائجیریا نے سخت حریف جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے مات دی، نائجیریا کی جانب سے جوکاسا اور ایکونگ نے گول بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد گول زونگو نے اسکور کیا۔