جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

‘پاکستان میں نائٹ موڈ متعارف کروادیا گیا ہے’، بجلی بریک ڈاؤن پر دلچسپ میمز

بجلی

بجلی کے بریک ڈاؤن کے ساتھ ہی سوشل میڈیا میمز سے بھرگیا۔ کسی نے حکومت کو نشانہ بنایا تو کوئی اس موقع پر بھی طنز و مزاح سے نہ چوکا۔

بجلی تو چلی گئی لیکن انٹرنیٹ چلتا رہا اور سوشل میڈیا کے مجاہدین نے ٹویٹر، فیس بک اور وٹس ایپ پر میمز کی بھرمار کردی۔

کسی نے کہا عمران خان نے پاکستان میں نائٹ موڈ متعارف کروادیا ہے تو کوئی بولا کہ ہوشیار رہیں بھارت کی کارستانی ہے۔

میمز میں بلاول بھٹو کو بھی نہ چھوڑا گیا، ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا گیا کہ سندھ کے کئی اضلاع تو بریک ڈاؤن سے محفوظ رہے کیوں کہ وہاں بجلی آتی ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع ہوگئی

بجلی کے بریک ڈاؤن کا دورانیہ طویل ہوا تو لوگوں کو موبائل فون کی بیٹری ختم ہونے کا خوف کھانے لگا۔

اس کے بعد میمز اسمارٹ فون کی جدائی کے غم میں آنی لگیں۔ ایسے میں پاور بینک والے سامنے آئے اور اپنی خوشی کا اظہار میمز کے ذریعے مختلف انداز میں کیا۔

ایک اندازے کے مطابق سوشل میڈیا پر چند ہی گھنٹوں میں پاور بریک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ سے متعلق ہزاروں نہیں لاکھوں میسجز اور میمز سامنے آئے۔

متعلقہ خبریں