جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مجھے ڈر تھا کہ کہیں ڈاکو لوٹنے کے بعد میرا ریپ نہ کردیں: نکیتا راول

نکیتا راول

دہلی: نکیتا راول کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ڈاکو لوٹنے کے بعد میرا ریپ نہ کردیں۔ یہ میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ واقعہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر نکیتا راول کو بھارتی دارالحکومت دہلی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ رات 10 بجے گھر کے باہر چہل قدمی کررہی تھیں کہ ایک تیز رفتار گاڑی ان کے قریب آکر رکی جس میں سے ماسک پہنے 4 افراد نے نکل کر انہیں یرغمال بنایا اور لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی اداکار رجت بیدی کی گاڑی کے ٹکر سے مزدور ہلاک

رپورٹس کے مطابق لٹیروں نے اداکارہ سے گن پوائنٹ پر گھڑی، انگوٹھی اور بالیوں سمیت نقدی لوٹ لی جس کی مالیت 7 لاکھ بھارتی روپے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ واردات کے 10 منٹ کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، میں یقین نہیں کر سکتی کہ میں زندہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ڈاکو لوٹنے کے بعد میرا ریپ نہ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے

ان کا مزید کہنا تھا کہ واردات کے بعد  اتنی دہشت زدہ اور ڈرگئی تھی کہ گھر آکر خود کو الماری میں بند کردیا تھا کیونکہ میں گھر پر اکیلی تھی اور میری خالہ بھی وہاں نہیں تھیں۔

نکیتا راول  کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ واقعہ ہے۔

خیال رہے کہ نکیتا راول ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کیلئے دہلی میں موجود تھیں اور وہاں شاستری نگر کے علاقے میں اپنی خالہ کے ہاں مقیم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں سدھارتھ کی اچانک موت: شہناز گل غم سے نڈھال، حواس کھو بیٹھیں

متعلقہ خبریں